بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ نے آج الزام لگاتے
ہوئے کہا کہ کانگریس کے جنرل سکریٹری دگ وجے سنگھ اپنے سیاسی مخالفین کے
خلاف سازش رچنے میں ماہر ہیں۔مسٹر وجیہ ورگیہ نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ سی بی
آئی نے سپریم کورٹ کو بتایا
ہے کہ ویاپم معاملے میں اصل حقائق سے چھیڑ چھاڑ
کرکے فرضی ثبوت پیش کرکے وزیر اعلی شیو راج سنگھ چوہان کو پھسانے کی سازش
کی گئی ہے۔مسٹر وجے ورگیہ نے ہندوستانی سرحد پر جاری کشیدگی کے متعلق ایک سوال کے
جواب میں کہا کہ ملک کا اعلی قیادت اس طرح کی کشیدگی سے نمٹنے میں پوری طرح
اہل ہے ۔